ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ بہت خوبصورت ہیں:ٹرمپ کا فرانسیسی خاتون اول کے لیے کھلے عام اظہار پسندیدگی

آپ بہت خوبصورت ہیں:ٹرمپ کا فرانسیسی خاتون اول کے لیے کھلے عام اظہار پسندیدگی

Sat, 15 Jul 2017 11:06:18    S.O. News Service

پیرس ،14؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر ان الفاظ کے ذریعے فرانسیسی خاتون اول بریجیٹ ماکرون کی سرعام تعریف کی۔ ان کے یہ الفاظ فرانسیسی حکومت کے فیس بک پر سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں۔71 سالہ ٹرمپ خواتین سے متعلق اپنے متنازع تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے اپنی 47سالہ تیسری بیگم ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون اور ان کی 64سالہ اہلیہ بریجیٹ ماکرون کی معیت میں مشہور لیزن فیلڈ اسکوائر میں ملاقات کی۔ اس جگہ پر پہلی عالمی جنگ میں فرانسیسی فوج کے سربراہ مارشل فرینڈون فورش اور نپولین بونا پارٹ مدفون ہیں۔دورہ فرانس کے موقع پر ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول کی جانب نظر التفات کی اور گویا ہوئے کہ آپ کا سراپا بہت حسین ہے۔ اس موقع پر ان کی اپنی بیوی ملانیا ٹرمپ بھی پاس ہی کھڑی تھیں۔امریکی صدر کو ایک بار یہ جملہ کہہ کر تسلی نہیں ہوئی، تو انہوں نے فرانسیسی صدر کو دیکھتے ہوئے بھی ان کی بیوی کے بارے میں یہی تبصرہ معنی خیز لہجے میں دہرایا اور پھر بریجیٹ کو دیکھتے ہوئے بولے، سوہنی، تاہم اس موقع پر خاتون اول کا تبصرہ واضح طور پر سنائی نہیں دیا۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خاتون اول سے غیر معمولی انداز سے ہاتھ ملایا اور ان کی انگلیوں میں انگلیاں ڈالے کھڑے رہے۔ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شدید عوامی ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس میں عوام کی بڑی اکثریت ڈونالڈ ٹرمپ کے تبصرے کو جنسی تلذ کا نام دے کر اس کی مذمت کر رہے ہیں۔


Share: